: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔یکم جنوری (اعتمادنیوز)بیٹی کی پیدائش پر برہم درندہ صفت باپ نے اپنی شیر خوار بیٹی کو قتل کردیا۔یہ وحشیانہ واردات چندانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔بتایا گیا ہے کہ ضلع رنگا ریڈی،پرگی کی رہنے والی شانتا کی شادی تین سال قبل پاپی ریڈی کالونی،وامبے گروہا کلپا کے رہنے والے بابنا سے ہوئی۔تا حال یہ جوڑا لاولد تھا،چار ماہ قبل خاتون نے ایک لڑکی کو جنم دیا اور انھوں نے بیٹی کانام انوشا رکھا۔بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ہی باپ
ناراض تھا اور آج صبح وہ حالت نشہ میں گھر پہنچا اور اس نے اپنی بیوی کو کسی کام سے باہر بھجوانے کے بعد اپنی شیر خوار بیٹی کا گلا گھونٹ کر اسکا قتل کردیا۔بعد ازاں اس نے اپنی مردہ بیٹی کی نعش کو پلنگ پر رکھ دیا ۔کچھ دیر بعد خاتون وہاں پہنچی اور اس نے دیکھا کہ اسکی بیٹی جو کچھ دیر پہلے کھیل رہی تھی بے دم پڑی ہوئی ہے ۔اس نے چیخ و پکار کرکے پڑوسیوں کو جمع کیاجنہوں نے پولیس کوواقعہ کی اطلاع دی ۔اسی دوران شوہر فرار ہوگیا۔چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔